Justuju Tv جستجو ٹی وی

Wednesday, June 10, 2009

فتوحات محمد بن قاسم ۔۔ از ماجد خلیل








ماجدؔ خلیل
Majid Khalil
Naath Go Urdu Poet
Brief Comments about Zar Grifth
12 January 2005

باسمہ تعالی

۔۔۔ ایک وقیع تحریر ۔۔ منظوم ہو کہ منثور، دو بنیادی اجزاء رکھتی ہے۔ خیال اور صورت۔ یعنی کیا لکھنا ہے، اور کیسے لکھنا ہے۔

۔۔۔ واقعہ نگاری باکمال ہو تو مرقع نگاری کہلاتی ہے۔

۔۔۔ 'زرگرفت' میں منجملہ اور خوبیوں کے، یہ صفات ورق ورق بکھری ہوئی ہیں جو محمد بن قاسم کی فتوحات کا درجہ رکھتی ہیں۔

ماجدؔخلیل، کراچی
جنوری ۱۲، ۲۰۰۵

ماجد خلیل کے دو نعتیہ قطعات

نعت ہوجانے کو اوصافِ نبیؐ کی کرنیں
ڈھل کے الفاظ میں کاغذ پہ اُتر آتی ہیں
اُسوۂ ہادیٔ برحق کا خبردار ہوں میں
مجھ کو تو اپنی نگاہیں بھی نظر آتی ہیں

* * *

کرمِ صاحبِ معراج ہے ماجدؔ کہ مجھے
سیرتِ لفظ بدلنے کا ہنر آتا ہے
پئے مخلوق فلک تحفۂ مدحت لینے
نعت ہوتے ہی فرشتہ مرے گھر آتا ہے








No comments: